ابنا: ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان اور حکومت مخالف مظاہرین کے نمائندوں کے درمیان ہونے والے ہنگامی مذاکرات بغیر کسی واضح نتیجے کے ختم ہو گئے ہیں۔تقسیم سالیڈیریٹی گروپ کے رہنماؤں نے ترک وزیر اعظم سے دار الحکومت انقرہ میں جمعرات کی شب اکتیس مئی سے جاری حکومت مخالف مظاہرے ختم کرنے کے موضوع پر ملاقات کی جو کسی واضح نتیجے پر نہیں پہنچ سکی ہے۔نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم سے مذاکرات کے دوران انقرہ میں وزیر اعظم کے دفتر کے نزدیک جمع ہونے والے تقریبادوسومظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے اور پانچ مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔تاہم حکومت مخالف مظاہرین کا کہنا ہے کہ اصل مسئلہ غازی پارک نہیں ہے بلکہ یہ مظاہرے حکومت کی آمرانہ پالیسیوں کے خلاف ہیں، اور ہمسایہ ممالک کے داخلی معاملات میں اردگان حکومت کی مداخلت کے خلاف ہیں. درایں اثنا ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان نے استنبول کی غازی اتاترک پارک کو مظاہرین سے فوری طور پر خالی کروانے کا حکم دے دیا ہے۔ وہ دارالحکومت انقرا میں اپنی جماعت کے ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
13 جون 2013 - 19:30
News ID: 429747
ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان اور حکومت مخالف مظاہرین کے نمائندوں کے درمیان ہونے والے ہنگامی مذاکرات بغیر کسی واضح نتیجے کے ختم ہو گئے ہیں۔